چھوٹے تاجروں،یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کو سہولت فراہمی کیلئے جزوی لاک ڈاؤن ختم کیا گیا. سردار عثمان بزدار

پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے صوبے میں جزوی طورپر لاک ڈائون ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی دوکانوں اور بازاروں کو اپنے کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم انہیں قواعدوضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب نے یومیہ چھ ہزار ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار حاصل کرلی ہے۔