پاکستان میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 2 ہزار نئے کیسز، اموات 600 سے تجاوز کرگئیں

ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 622 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26806 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 194 اور سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔