وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، گورنرسندھ،گورنر کے پی،وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ بھی ساتھ ہیں، اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاویداور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔