سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے۔ مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے توہین عدالت کر رہی ہے، سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو ایف آئی اے حکام نے روکا، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایک اور لسٹ میں ہے، ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے،چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، وکلا سے مشاورت جاری ہے، عدالت جائیں گے۔