پہلے سے زیادہ خطرہ ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے:اسد عمر
پہلے سے زیادہ خطرہ ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اسد عمر خطے میں کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا، بھارت میں وبا سے پیدا صورتحال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی، بھارت میں اسپتال بھر گئے، کئی مقامات پر آکسیجن کی کمی ہے، اسد عمر کل بھارت میں 4 لاکھ سے زائد کیسز، 4 ہزار اموات ہوئیں، پاکستان سے آدھی آبادی والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچیں، نیپال میں بھی یومیہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے، اسد عمر عالمی وبا کیخلاف ہم سب کو مل کر جنگ لڑنی ہوگی، ماضی کی طرح نئی لہر میں بھی کورونا کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، جانتے ہیں آج سے 16 مئی تک پابندیوں سے عوام کو مشکلات ہوں گی، اسد عمر
We realize that the mobility restrictions put into place from today till the 16th are going to cause inconvenience. These measures have been necessitated by the extremely dangerous situation which has been created in the region with the spread of virulent mutations of the virus
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2021