قطر کی جانب سے غزہ کے 1لاکھ خاندانوں کیلئے امداد جاری
قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری کردی گئی۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی گئی ۔فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔قطری سفیر نے کہا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔