حکومت نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے۔عطا تارڑ
مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ۔لاہور میں ہفتہ کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق وزارتِ داخلہ کا لیٹر موجود ہے جس میں لکھا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکال دیا گیا ہے۔ ان حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ حکومت نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے۔عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف ہر پیشی پر پیش ہوتے رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر میں درج ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے۔