بین الاقوامی ایئرلائنز کا کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کا انکشاف
کراچی : سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے کوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد نہ کرنے کے انکشاف کے بعد نیروباڈی طیاروں میں 80 فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائنزکاکوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدنہ کرنےکاانکشاف ہوا ، جس کے بعد سی اےاے نے پروازوں کے لیے بڑےطیارے استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا۔ سی اےاے نے ایس اوپیزکےتحت پاکستان کیلئےانٹرنیشنل پروازوں میں کمی کی تھی ، جس پر ایئرلائن آپریٹرزنےمسافروں کی زیادہ تعدادلانےکیلئےبڑےطیاروں کااستعمال شروع کردیا، اس تناظر میں سی اےاےنےنیروباڈی طیاروں میں80فیصدنشستوں سےزائدکےاستعمال پرپابندی لگادی۔