پاکستان کا اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت پراقوام متحدہ سے رابطہ
پاکستان نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت پراقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ پاکستان نے بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی صحت وسلامتی بارے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا ہے اور کشمیری قیدیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے کے نام ایک خط میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ خط میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں موت کو افسوس ناک قرار دیا گیا ہے۔ اشرف صحرائی کی موت بھارتی قید میں ہوئی ہے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ، منیر اکرم نے کہا کہ پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی اہم سیاسی شخصیت اشرف صحرائی نے ، اپنی زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں گزاری ۔ اس دوران انہیں بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں موجودہ COVID-19 بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرائے ۔