خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری دی ہے۔ جامع مسجد اسلامک یونی ورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر میں تعمیر کی جائے گی، جس میں 4 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے، مسجد کے خارجی صحنوں میں 6 ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے۔