بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے،فواد چوہدری
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے۔ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے معاملے پر رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وکلاءکی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی