شہبازشریف کوآف لوڈ کرنے پر مریم نواز کاردعمل
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوآف لوڈ کرنے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر ردعمل میں ٹویٹر پر کہنا تھا جعلی حکومت نے ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکا گیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت شہباز شریف سے کس قدر خوفزدہ ہے۔