وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری، وزیراعظم اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں، دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ولی عہد کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت پر اظہار تشکر کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ کیا پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا گیا، سیاسی، معاشی، دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا وزیراعظم نے ولی عہد کے "گرین سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ" کے اقدامات کو سراہا، ماحولیاتی بہتری کیلئے ولی عہد کے وژن اور "10 بلین ٹری سونامی" پروگرام کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ملاقات کےدوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم نے افغان امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کورونا کے دوران پاکستانیوں کی فلاح کیلئے اقدامات پر اظہار تشکر کیا