وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینگے
سعودی عرب کےدورے کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، وزیراعظم کے ہمراہ آٹھ ارکان کا وفد بھی موجود ہیں، وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، سینیٹر فیصل جاوید، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں جوتوں کے بغیر قدم رکھا، وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے۔