بھارت ، چونا پتھر کی کھدائی کے دوران دھماکہ، 10 مزدور ہلاک
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں چونا پتھر کی کھدائی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ آندھراپردیش کے مرکزی شہر امراوتی کے جنوب مغرب میں تقریبا 291 کلومیٹر جنوب مغرب میں کڑپہ ضلع کے ممیلیپلی گاﺅں میں ہوا۔ایک عہدیدار نے بتایاکہ ہفتے کی صبح چونا پتھر کی کھدائی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ڈیٹونیٹر حادثاتی طور پر چل گیاجس کے نتیجے میں 10 مزدورہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد 10 مزدورہلاک ہوگئے جن میں 5 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔دھماکے کے بعدامدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔عہدیدار نے بتایاتلاشی کا کام جاری ہے اور لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔