والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم قرار, نیا آرڈیننس جاری
صدر مملکت عارف علوی نے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے، آرڈیننس کا مقصد اولاد کی طرف سے والدین کو زبردستی گھروں سےنکالنے پرتحفظ دینا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے تحت والدین کو گھروں سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا، والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید و جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔گھر اولاد کی ملکیت ہونے یا کرائے پرہونے پر بھی والدین کو نہیں نکالا جاسکے گا جبکہ گھر والدین کی ملکیت ہونے کی صورت والدین کو اولاد کو گھر سے نکالنے کا اختیار ہوگا۔