دوسرا ٹیسٹ: عابد علی کی ڈبل سنچری، پاکستان نے 510 رنز نز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی
ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، آف اسپنر نعمان علی کی شاندار 97 رنز کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پاکستان نے پہلی اننگز 510رنزبناکر ڈیکلیئر کردی، پاکستان کی جانب سے عابدعلی نے شاندار ڈبل سینچری کی، مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے بھی اپنے کیریئر کی 18ویں سینچری بنائی۔قومی ٹیم کے آف اسپنر نعمان علی تین رنز کی کمی کے باعث اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری نہ بناسکے اور 97 رنز بناکر نروس نائینٹز کا شکار ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے مزرا بانی3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے.