اسرائیل کی جانب ےسے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
????????strongly condemns attacks on innocent worshippers in Al-Aqsa Mosque by Israeli Occupation Forces. We pray for speedy recovery of injured, reiterate our steadfast support to the Palestinian cause & urge the int’l community to take prompt action to protect the Palestinian people.
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) May 8, 2021