دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے
ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، زمبابوے کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 458 درکار ہیں۔