وزیراعظم شہبازشریف کا دنیا بھر کی ماﺅں کو سلام
وزیراعظم شہبازشریف کا دنیا بھر کی ماﺅں کو سلام ماﺅں کے عالمی دن پر آج ہم سب مل کر ماں کے عظیم رشتے کو سلام پیش کرتے ہیں ماں سے زیادہ مخلص رشتہ کوئی نہیں، ہر تکلیف پر جائے اماں صرف ماں ہوتی ہے اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایا، جنت اس کے قدموں تلے رکھ دی ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے آئیے ماﺅں کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت سنوار لیں مجھ سمیت ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماﺅں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید کردئیے گئے آج ہم مادر وطن کی عزت وحرمت پر قربان ہوجانے والے شہداءکی ماﺅں کو قوم کا سلام پیش کرتے ہیں