ایم فائیو ملتان سکھر موٹروے پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نصب
ایم فائیو ملتان سکھر موٹروے پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نصب کر دیا گیا۔ایم فائیو پاکستان کا پہلا موٹروے ہے جس پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نصب کیا گیا، موٹروے پولیس کے مطابق اب 269 کیمروں کے ذریعے تمام چلتی گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔آئی جی موٹروے کے مطابق سسٹم نصب ہونے کے بعد 77 جگہوں پر گاڑیوں کی سپیڈ چیک کی جارہی ہے، سپیڈ چیکنگ کیمرے ہر پانچ کلومیٹر پر نصب کئے گئے ہیں۔