عمران خان کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف اسلام آباد تھانے میں درج نئے مقدمے میں حفاظی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں مقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالنے پر میرے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ موقف پیش کرنے کیلئے حاضر ہونا چاہتا ہوں، تاہم تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔