پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے سبب پنجا ب بھر کےتعلیمی ادارے اتوار تک بند کردیے گئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آئندہ 2 روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔ پنجاب میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارےجمعہ، ہفتہ اوراتوار کو بند رہیں گے ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے احکامات اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کیلئے ہیں۔ پنجاب بھر کے اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رہیں گے۔
پاک بھارت کشیدگی پنجاب کےتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کااعلان
May 08, 2025 | 17:00