نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے، پاکستان کی آرمڈ فورسز نے بھارت کے 5 طیاروں کو مار گرایا، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہرممکن سٹریٹجک احتیاط کا مظاہرہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بہادر پاکستانیو کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے یہ حرکتیں کر رہا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں شہریوں پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے: اسحاق ڈار
May 08, 2025 | 20:14