لیاری کے علاقے میں خفیہ اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں
آج صبح لیاری کے علاقے ذکری محلے میں خفیہ اداروں کی کارروائی میں مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان میں دانش بلوچ اور بابا لمبا شامل ہی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق راجہ پٹھان گروپ سے ہے ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران تین ملزمان فرار ہو گئے