او جی ڈی سی کے حصص کی فروخت اور آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی
کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پر پانچ سو تریپن پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار تیس ہزار نو سو تیس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب پندرہ کروڑ اسی لاکھ روپے رہی جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں چھبیس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا حصص کی یومیہ خرید و فروخت اکیس کروڑ ستاسی لاکھ پچاس ہزار رہیکراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ، اینگرو فرٹیلائزر، جہانگیر صدیقی کمپنی، ٹی آر جی، میپل لیف سیمنٹ والیوم لیڈر رہے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔