سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کو راضی کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔
رانا بھگوان داس نے آج کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی سے ملاقات کی جس میں چیف الیکشن کمشنر بننے کے معاملہ پر غور کیا گیا۔ رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی ہے تاہم انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام تجویز کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے، ذرائع کے مطابق ناصر اسلم زاہد کا نام اب زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے معذرت کر لی ہے، اس لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اب زیادہ مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔