ٹوئٹر پر اس سے قبل 160 حروف لکھنے کی گنجائش تھی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پیغامات کے حروف کی تعداد کو دوگنا کرنے کا اعلان کردیا ہے سماجی رابطے کی ویب نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ صارفین اب 280 سے زائد حروف لکھ سکیں گے ۔ٹوئٹر پر اس سے قبل 160 حروف لکھنے کی گنجائش تھی ، اسے بڑھانے کے حوالے سے ٹوئٹر نے اعلان کررکھا تھا ، اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے وابستہ صارفین اپنے خیالات کو اور واضح انداز میں پیش کرسکیں گے ۔