پاکستان ایک بار پھر ٹی ٹونٹٰی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبرآگیا۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 کرکٹ میں ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا جھگڑا آئندہ 10 مقابلوں تک جاری رہےگا ،جس میں 3 میچز دونوں ٹیموں کے درمیان بھی کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کے خلاف تین صفر کی برتری کے باوجود پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا، لیکن بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیسے ہی پہلے ٹی 20 میچ میں شکست سے دوچار کیا تو ٹیم پاکستان نمبر 1 بن گئی۔ اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز یکساں 120 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری، انگلینڈ اور بھارت 119 پوانٹس لے کر چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔