مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ شروع
دنیا کو دھوکہ دینے کیلئے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے لیے مقرر کیے گئے نمائندہ خصوصی دنیش شرما سری نگر میں موجود ہیں، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کا ٹاسک دیا گیا ہے، لیکن یہ دورہ انتہائی بے سود ثابت ہوا، جہاں حریت رہنماؤں، اپوزیشن جماعتوں ،فلاحی تنظیموں،کاروباری شخصیات اور تجارتی تنظیموں نے بھی مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا ہے، حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت دنیش شرماسے نہیں ملیں گے اگر انہیں ملاقات کی دعوت بھی دی گئی تو وہ ملنے سے گریز کریں گے، میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہ ہم اپنی پوزیشن واضح کرچکے ہیں کہ خودمختاری کے سوا کسی معاملے پر بات چیت نہیں کریں گے۔