شریف خاندان کی پیشی، لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد پھر احتساب عدالت کے باہر موجود
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نوا، اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت روانہ ہوئے، پنجاب ہاؤس کے باہر موجود کارکنوں نے لیگی قیادت کے حق میں نعرے لگائے، شریف خاندان کا اکیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جوڈشیل کمپلیکس پہنچا جہاں موجود کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا، کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی کو گھیرے میں لےلیا اور نعرے بازی کی۔ شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، احاطہ عدالت کے اندر اور باہر چھ سو سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے تھے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، میڈیا کے لیے بھی الگ جگہ مختص کی گئی تھی، پیشی کے موقع پر احتساب عدالت سے ملحقہ سڑک کو عام ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا گیا