لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھنداورسموگ سلسلہ جاری
لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقےتاحال شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں، زہریلی سموگ نےجہاں معمولات زندگی کوبری طرح متاثر کیا ہے وہیں حادثات بھی رونما ہورہے ہیں، ختلف حادثات و واقعات میں تین خواتین سمیت چودہ افرادجاں بحق جبکہ سو سے زائدزخمی ہوئے، مختلف شہروں میں چھائی دھند کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید بھی دشواری کا سامنا ہے۔ صبح کے اوقات میں دھند اوراسموگ کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا، سموگ، ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر کی رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی نوید سنا دی جس سے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہوجائے گی۔