عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کے خلاف تب ہی جاسکتے ہیں جب آپ نیلسن منڈیلا ہوں:وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ موجوہ حالات میں شہباز شریف سے بہتر کوئی چوائس نہیں،،، معزز جج صاحبان کے سامنے جو چیزیں آتی ہیں ان پر فیصلہ لکھنا ان کا کام ہے، وقت چلا گیا ہے اب جو کچھ کرنا ہے عدالتوں نے کرنا ہے، عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کے خلاف تب جائے جاسکتا ہے جب آپ نیلسن مینڈیلا ہوں، ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ ہی حاوی رہتی ہے،عدالتی فیصلوں پر تنقید نہیں انصاف کی توقع کی جاتی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کوئی بھی کمزور پہلو پر نظر نہیں رکھنا چاہتے، اردگرد کے لوگ آپ کو کچھ اور نقشہ دکھاتے ہیں، بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کو عبوری طور پر معاملات سنبھال لینے چاہیں، شہباز شریف سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہیں۔