یہ لوگ ججزپرتنقید کررہےہیں, بانی ایم کیوایم کےبیانات بھی ایسےہی شروع ہوئےتھے: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف اور موجودہ حکومت پر خوب تنقید کی ، فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب نےزندگی میں کبھی الیکشن نہیں لڑا اور اب یہ لوگ ججزپرتنقید کررہےہیں ، بانی ایم کیوایم کےبیانات بھی ایسےہی شروع ہوئے تھے . نوازشریف کی ایسی زبان ناقابل قبول ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ پاناماکیس میں ثبوت بہت زیادہ تھے . عدالت آنےکےلئےان کےساتھ وی آئی پی سلوک ہورہاہے ، نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،، سپریم کورٹ میں عمران خان کیس کاحصہ ختم ہوچکاہے . دانیال عزیزاورحنیف عباسی اب آتےہی نہیں