نااہل وزیراعظم ملک میں ہر مزدور کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہے:رہنما تحریک انصاف اسد عمر
اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا وہ شخص جو صرف پارٹی کا مغل اعظم تھا اس پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے. نواز شریف کی بیٹی کو بھی فوج پر شدید اعتراض رہتا ہے. آج احستاب عدالت نے بھی تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا یہ صرف پاکستان کے سٹیل ملز کے ملازمین کا مسئلہ نہیں ہے. ایک نااہل وزیراعظم ملک میں ہر مزدور کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہے. مزدوروں کو اپنی جائز اجرت کے لیے سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے۔