الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کوکالعدم قراردینے کی درخواست میں تحریک انصاف کوجواب جمع کروانے کےلیے آخری مہلت دے دی
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی. تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے.الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف جواب جمع نہ کرائےتو فیصلہ سنا دیں گے. الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 نومبرتک ملتوی کردی