بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں بدترین اضافے کے بعد میڈیکل ایمرجنسی نافذ
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی عروج پر پہنچ گئی، ہر سو پھیلی سموگ نے شہریوں کو بیمار کرنا شروع کردیا. آنکھوں میں جلن اور گلے میں تکلیف کا شکار درجنوں مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبے پر نئی دہلی میں طبی سطح میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے. پرائمری سکولوں کو عارضی طور پر بند جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں فضا میں پھیلی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،، عالمی ادارہ صحت کی گذشتہ برس جاری کردہ ایک رپورٹ میں نئی دہلی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل کیا گیا تھا