لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے نوسوچوہتر ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا
حضرت علی ہجویری کے 974ویں عرس کی تقریبات کا آغاز چادر پوشی کی تقریب سے ہوا تقریب میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر زائرین کا کہنا تھا کہ کشف المحجوب ، درحقیقت وہ آئینہ ہے جس میں سید علی ہجویری کا حسن علم ومعرفت اور حسن عمل پوری تابانیوں کے ساتھ جھلکتا ہے.سید علی ہجویری نے برصغیر میں دین کے پیغام امن کو عام کرنے اور اسلام کی ترویج واشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا .عرس کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے وسیع لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے جسکا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا