پیپلزپارٹی اب بھی موقف پر قائم ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
وقت نیوز کے پروگرام اپنا اپنا گریبان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا اشارہ کر دیا،،،، ان کا کہنا تھا کہ مختلف رکاوٹوں سے لوگوں میں یہ شکوک و شہبات پیدا ہونے لگے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے لیکن تمام خدشات کے باوجود پیپلزپارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں،خورشید شاہ کامکمل انٹرویو پروگرام اپنا اپناگریبان میں آج رات دس بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا