جھنگ:بینک اکاؤنٹس ہیکرز نے جھنگ میں بھی واردات کر ڈالی
جہانیاں کا شہری بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے ہاتھوں 14 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا۔
دوسرے واقعے میں احمد پور سیال سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر کے اکاونٹ سے بھی ہیکرز نے رقم نکال کر 4 لاکھ سے محروم کر دیا۔
جہانیاں کے شہری 67 سالہ حاجی محمد اکرم کو کال موصول ہوئی کہ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو تحفظ دینے کی پالیسی تشکیل دی ہے، اس کا بینک اکاونٹ اپڈیٹ کرنا ہے اور وہ پرسنل معلومات فراہم کرے۔ شہری کے انکار پر بینک کی ہیلپ لائن سے کال کر کے ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا جس پر ڈیٹا فراہم کر دیا گیا مگر اگلے چند منٹ بعد اکاؤنٹ سے رقم کا صفایا ہو گیا۔ رابطے پر بینک نے مدد سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب احمد پور سیال کے سرکاری سکول ٹیچر کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے نکال لیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر بینک ہیکرز نے 18 لاکھ سے زائد رقم بٹور لی۔لٹنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بینک عملہ بھی تعاون نہیں کر رہا جس کے باعث وہ شدید پریشان ہیں۔ شہریوں نے رقم ریکوری کا مطالبہ کیا ہے۔
بینک اکاؤنٹس ہیکرز نے جھنگ میں بھی واردات کر ڈالیسرکاری اسکول ٹیچرکےاکاؤنٹ سے 4لاکھ روپے سےزائدرقم غائبہیکرز نے بینک کے ہیلپ لائن نمبر سےکال کرکے ڈیٹا مانگا تھا،متاثرہ صارفہیکرز نے اے ٹی ایم کوڈ حاصل کرکے 4لاکھ 20ہزار روپے اڑا لئے،متاثرہ صارفکال کرنیوالوں نے اکاؤنٹ کی مکمل معلومات دیکر پن کوڈ مانگا تھا،متاثرہ اسکول ٹیچرجھنگ:اسکول ٹیچر رفیق ندیم کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہیکرزکےاکاؤنٹ میں ٹرانسفر مقامی بینک کابرانچ عملہ تعاون نہیں کررہا،کوئی بات سننےکوتیارنہیں،اکاؤنٹ ہولڈر