بغداد ایئرپورٹ پر100 سےزائد پاکستانی زائرین 3 دن سےمحصور، حکومت سے مدد کی اپیل
100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور ہیں، جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا، تاہم سالار قافلہ پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔
عراق: پرواز چھوٹنے سے 120 سے زائد پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئےزائرین کا موقف ہے کہ کاروان شاہ خراسان کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں اور سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کے لیے رقم نہیں ہے، لہذا حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔