وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
وفاقی کابینہ دورہ چین،معاہدوں ،دھرنا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ 21 نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ چیئرمین ٹریدنگ کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
لبرٹی ائر لمیٹڈ کو مقامی چارٹر لائسنس کے اجراء کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ ٹیکس ڈائریکٹری 2017 کی اشاعت کی بھی منظوری دے گی،
وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی بھی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ک چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔آئر لینڈ سے قیدیوں تبادلے کے حوالے سے پاک برطانیہ معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا سےکوسٹ گارڈ کے حوالے سے وزارت ساحلی امورکے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان اور سوڈان کے مابین سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے معاہدہ بھی ایجنڈے میں شاملسیلولر کمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی،پاکستان اور نائجیریا کے مابین سفارتی تعلقات کےفروغ کی منظوری دی جائے گیچیف آف نیول آسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لئے ترک حکومت کے اعلیٰ میڈل کو قبول کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شاملوفاقی کابینہ ائر کموڈور عامر شہزاد کے لئے عوامی جمہوریہ چین سے میڈیل کی قبولیت کی منطری دے گی۔وزارت داخلہ کی سمری پر پانچ مشکوک افراد کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی منظوری دی جائے گی۔