وزیراعظم کاسادگی اور کفایت شعاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ، وزراء کے بیرون ملک علاج پرمکمل پابندی عائد
وزیر اعظم عمران خان کا سادگی اور کفایت شعاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ.وفاقی کابینہ نے وزراء کے بیرون ملک علاج پر مکمل پابندی عائد کردی,وفاقی وزیر ، وزیر مملکت، مشیر اور معاون خصوصی سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج نہیں کراسکے گا.کابینہ ڈویژن نے وزرا ء کے بیرونی ملک علاج پر پابندی کا سکرلر بھی جاری کردیا، فوری نافزالعمل ہوگا.وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکلر 7 نومبر کو 2018 کو جاری کیا گیا. پابندی کا اطلاق وفاقی سیکرٹریز اوروزارتوں و ڈویژنوں کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹریز پر بھی ہوگا. وزیر اعظم کا سادگی اور کفایت شعاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ، وزراء کے بیرون ملک علاج پر مکمل پابندی عائد