دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراجکی تازہ صورتحال
تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریاﺅں میں دریاسندھ (تربیلاکے مقام پر)پر پانی کیآمد 25800کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل(نوشہرہ کے مقام پر)پانی کی آمد7000 کیوسک اور اخراج7000 کیوسک، دریائے جہلم (منگلاکے مقام پر)پر پانی کی آمد12200کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب (مرالہ کے مقام پر) پر پانی کی آمد11700 کیوسک اور اخراج4000کیوسک رہا ۔بیراجز میں جناح بیراج پر پانی کی آمد63700 کیوسک اور اخراج 59700کیوسک،چشمہ بیراج پر پانی کی آمد50800 کیوسک اوراخراج 54000کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد49400 کیوسک اور اخراج44600 کیوسک، پنجند پر پانی کی آمد3200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ،گدو پر پانی کیآمد 35500 کیوسک اور اخراج 28900 کیوسک، سکھر بیراج پرپانی کی آمد24200 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔پانی کے بڑے ریزروائرز میں سے تربیلا ڈیم یا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1473.82 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.253 ملین ایکڑ فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم یا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1151.10 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.820 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاﺅ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔