حکومت پولیو کےمرض پرقابو پانےکےلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکارلارہی ہے:گورنرپختونخواشاہ فرمان
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ عوام انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پولیو کےمرض پر قابو پانے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ پولیو کے قطروں کے معیار، افادیت اور تحفظ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے محکمہ صحت سے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کےلئے مقامی لوگوں کو پولیو ٹیموں میں شامل کیا جائے