نیب کا دہرا معیار ،ہم سے غلطی ہوئی نیب کا کالاقانون ختم نہیں کیا,نیازی نیب کا بغل بچہ بنا ہوا ہے, اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شر یف
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کا دہرا معیار ہے،ہم سے غلطی ہوئی ہم نے نیب کا کالاقانون ختم نہیں کیا‘آپ کس کو روز ڈراتے ہیں؟میں دس سال تک نیب کی پیشیاں بھگتا رہا،نیازی نیب کا بغل بچہ بنا ہوا ہے‘آج حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں سپریم کورٹ کے جج کہتے نیب سیاست زدہ ہو چکا ہے نیب مجرموں سے پلی بار گینگ کرتاہے ‘سپریم کورٹ نے کہاپی ٹی آئی وزرا کی جائیدادیں ہیں لیکن ثبوت نہیں جو دوہرا معیار ہے‘شہبازشریف کوصاف پانی میں بلایااور آشیانہ میں گرفتارکیاجاتاہے‘نیب عدالت میں کہتے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملے تحقیقات کررہے ہیں, گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی نیب کابغل بچہ بناہوا ہے ان کا خوف بار بار زبان پر آتاہے جعلی وزیر اعظم ووٹوں پر ڈالہ ڈال کر بنے ہیں‘عمران خان کو خوف ہے چار ووٹوں سے منتخب ہوئے کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے نیب کیسز ہیں آپ بھی پیشیاں بھگت چکے ہیں عمران خان نے کے پی ہیلی کاپٹر کی سیریں کیں اس کا جواب دیں ‘ڈھائی ماہ میں جتنے یوٹرن لیے قوم احتساب کرے گی کنٹینرکے وعدے جھوٹے ثابت ہوں گے کس کو روز ڈراتے ہیں نیازی صاحب اس وقت ڈکٹیٹرمیں ریفرنڈم کےگیت گارہےتھے تو نیب کی پیشی بھگت رہاتھاتیس دن ہو گئے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں نیب جھوٹا کیس نیب کالا قانون ہے پاکستان کے اداروں پر دھبہ ہوا غلطی کی اس نیب ادارے کو ختم نہیں کیانیازی وہ وقت آئےگا منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین سے دو ارب ڈالر ملیں گے آج قربانیوں کا مذاق کشکول اٹھاکر جاتے ہیں ادارے خراب ہیں عمران نیازی کنٹینرسے نیچے اتر آئیں وہی رٹی پٹ تقریر کرتے ہیںملک مےں معیشت کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے اورنج لائن اورسی پیک نوازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اور آپ جگہ جگہ کشکول اٹھا کر جاتے ہیں،آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔نیازی صاحب آپ کا خوف بار بار آپ کی زبان پر آتا ہے،آپ 4ووٹوں کے فرق سے وزیر اعظم بنے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ آپ نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گھر کیسے بنیں گے آپ کو خوف آتا ہے،شہبازشریف کو صاف پانی میں بلاکر آشیانہ میں گرفتار کیا جاتا ہے۔عدالت پوچھتی ہے کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو جواب ملتا ہے تفتیش ہورہی ہے۔