مقبوضہ کشمیر، سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائعکے مطابق حادثہ ایک کار کے ضلع میں کھڈونی بائی پاس کے نزدیک ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرانے کے سبب پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار محمدعبداللہ ، مہشورہ ، آمنہ ، محمد حسین ، کنیزہ جان بحق جبکہ غلام حسین اور نرگس زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں کا تعلق کرگل سے تھا۔