حکومت روزمرہ اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت روزمرہ اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ وہ اسلام آباد میں روزمرہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور ان کی دستیابی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور ان کی قیمتوں کو قابو میں رکھیں تاکہ کم آمدنی کے حامل افراد باآسانی اپنے گھروں کا نظام چلاسکیں۔