دفتر خارجہ کا سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے دی گئی سہولیات سے بھارت کے انکار پرافسوس کااظہار
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان نے خصوصی جذبہ خیرسگالی کے تحت باباگرونانک کے پانچ سوپچاسویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے رعایتوں کااعلان کیاہے تاہم بھارت نے سکھوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے یہ اقدام مسترد کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یاتریوں کیلئے ان سہولیاتی اقدامات سے مستفید ہونے کا خواہاں نہیں تو یہ بھارت کا اپنا انتخاب ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت الجھن پیداکرکے پیچیدگیاں بڑھا رہا ہے۔