حکومت مولانافضل الرحمان کے مطالبے پرمستعفی نہیں ہوگی، پرویز الہٰی
پنجاب اسمبلی کے سپیکرپرویزالٰہی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے مطالبے پرمستعفی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے استعفے پرکوئی بات نہیں ہوگی اوراس کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اورپارلیمانی کمیٹیوں کومضبوط اورفعال بنانے پربات چیت ہوسکتی ہے۔پرویزالٰہی نے کہاکہ کسی حلقہ انتخاب کوکھولنے کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے اوراس کاسہراموجودہ حکومت کے سرہے۔